وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت

0
101

لاہور:وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی بلوچستان کے علاقے کاہان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن فہد اور 4فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،
وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نےشہید کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہداء ہمارا مان اور قوم کے ہیرو ہیں۔شہداء نے وطن عزیز کے امن کے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہے.ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔

Leave a reply