وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کی قرارداد جمع
ڈسکہ ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا
مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ،مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان این 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت کی مذمت کرتا ہے،الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے پنجاب اور وفاقی حکومت کی قلعی کھول دی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب فوری عہدے سے مستعفی ہوں .
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ رپورٹ آ چکی ہے اور اب کارروائی کی جائے،شہبازشریف نے پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ تعلیم سمیت دیگرمحکموں کوووٹ چورقراردیتے ہوئے جہاں ان کی سخت مذمت کی ہے وہاں ان کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ چوری ثابت ہوئی سارے محکمے ووٹ چور نکلے اورعمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟آپ طاقتور ہیں، خود کو قانون کے نیچے لائیں،نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے کے لئے بڑا دل چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرنے کہا کہ تین دن ہوگئے، الیکشن کمیشن کی ڈسکہ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی؟ کیا اسے این ار او کہا جائے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے کرپٹ ترین قرار پانے والی حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی ایسی دھاندلیاں کرکے پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈسکہ الیکشن سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن آزاد، صاف اور شفاف ماحول میں نہیں ہوئے، تحقیقاتی رپورٹ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے تیار کی ،رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی جس کی منصوبہ بندی میں فردوس عاشق اعوان بھی شامل تھیں، الیکشن میں ہیرا پھیری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس ڈسکہ میں اجلاس ہوئے جن میں فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ساتھ علی عباس، زیشان جاوید اور محمد اویس بھی شریک ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال نے الیکشن عمل میں ہیرا پھیری کے لیے اجلاسوں میں شرکت کی اے سی ہاؤس میں ہونے والے اجلاسوں میں فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے غیر قانونی طور پر پریزائیڈنگ افسروں کو بلایا، انہوں نے پریزائیڈنگ افسران کو ووٹنگ عمل سست کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے شہری علاقے میں ووٹنگ 25 فیصد سے زیادہ نہ ہونے دینے کی ہدایت کی، پریزائیڈنگ افسر کو کہا گیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کام میں مداخلت نہ کریں پریزائیڈنگ آفیسر کو کہا گیا کہ پولیس کی مدد سے ساڑھے 4 بجے پولنگ اسٹیشن بند کر دیں
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا
ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک
ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا
ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا
ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا
کراچی کا الیکشن ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا، شاہد خاقان عباسی