اسلام آباد:افغان باقی کہسار باقی’ الحکم للہ الملک للہ:وزیراعظم کا”افغانوں کی زندگیاں بچاؤ” مہم کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے “افغانوں کی زندگیاں بچاؤ” مہم کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کردی.
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں “افغانوں کی زندگیاں بچاؤ” مہم کی تصویر شیئر کی ہے، اور کہا ہے کہ میں اس مہم میں اپنی آواز بھی شامل کروں گا۔
I will add my voice also and want people to join an international initiative to raise awareness about the humanitarian crisis unfolding in Afghanistan, putting at risk of starvation millions of Afghans, especially children. #SaveAfghanLives pic.twitter.com/HFrsAOfZSm
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 23, 2022
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم مسلسل عالمی برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے،افغانستان کی مدد کرنا اقوا م متحدہ کےاصولوں کے مطابق فرض ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ہے پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگر عالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے
کیا چرخِ کج رو، کیا مہر، کیا ماہ سب راہرو ہیں واماندۂ راہ
کڑکا سکندر بجلی کی مانند تجھ کو خبر ہے اے مرگِ ناگاہ
نادر نے لُوٹی دِلّی کی دولت اک ضربِ شمشیر، افسانہ کوتاہ
افغان باقی، کُہسار باقی اَلْحُکْمُ لِلّٰہ! اَلْمُلْکُ لِلّٰہ!
حاجت سے مجبور مردانِ آزاد کرتی ہے حاجت شیروں کو رُوباہ
محرم خودی سے جس دم ہُوا فقر تُو بھی شہنشاہ، مَیں بھی شہنشاہ!
قوموں کی تقدیر وہ مردِ درویش جس نے نہ ڈھُونڈی سُلطاں کی درگاہ