وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری . اہم امور پر اتفاق

0
37

وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری . اہم امور پر اتفاق

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری.تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پراتفاق ہوا ..ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال،اعلامیہ،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلیےامریکی کردار کی ضرورت پر زوردیا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرجنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن نہیں،صدرٹرمپ نے مسئلہ کشمیر اورپاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیےتعاون کی خواہش کااعادہ کیا،ملاقات میں افغان مفاہمتی و امن عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گی،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.فریقین کو تناوَکم کرنے کےلیے برداشت کا مظاہرہ اور سفارتی چینل استعمال کرنا چاہیے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

واضح‌رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرانے کے لیے تیار ہیں،پاکستان خطے کے امن واستحکام کے لیے کردارادا کرتا رہے گا، امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں افغان امن عمل اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ عمران میرے دوست ہیں ملاقات کرکےخوشی ہوتی ہے ،پہلےہم پاکستان کے اتنےقریب نہیں تھے جتنا اب ہیں ، پاک بھارت تنازع حل کرنے کیلےتیارہیں ۔

Leave a reply