وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد 25 پی ٹی آئی ممبران کے دستخط کے ساتھ اسمبلی نے جمع کروائی گئی ہے، آزادکشمیر کے سیاستدان سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں میں جاوید بٹ، ملک ظفر،یاسر سلطان ،مقبول احمد ،محمد سعید،محمد اقبال،ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم شامل ہیں
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی
واضح رہے کہ عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سپیکر اسد قیصر ،ڈپٹی سپیکر کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تا ہم آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی نے ہی اپنے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، متحدہ اپوزیشن بھی وزیراعظم کا امیدوارآزاد کشمیر میں لائے گی،اس ضمن میں ن لیگ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں
واضح رہے کہ پاکستان میں وزیراعظم تبدیل ہو چکا ہے، عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے، عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے ہیں اور انکی جگہ شہباز شریف وزیراعظم بن گئے ہیں، آزاد کشمیر میں بھی ممکنہ طور پر ن لیگ اپنا وزیراعظم بنا لے گی
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب