سابق وزیراعظم نوازشریف امریکہ روانگی کیلئے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے ائرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں
نواز شریف کی لندن سے امریکہ روانگی کے موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ پاکستان گئے انتخابات میں حصہ لیا وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟آپ وزیراعظم بننے گئے تھے، عوام دیکھ رہی تھی آپ وزیراعطم کیوں نہیں بنے، جس کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ جانے سے پہلے یہ پوچھنا ضروری ہے؟نواز شریف کے جواب پر صحافیوں سمیت سب مسکرا دیئے، نواز شریف سے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جس کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا
نوازشریف کو لندن سے امریکہ روانگی کے موقع الوداع کہنے کے لیے مسلم لیگ ن کے چند کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی،نواز شریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئیں گے، آئندہ ہفتہ وزیرِ اعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف لاہور سے براستہ دبئی لندن پہنچے تھے،لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچنے پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نواز شریف کا استقبال کیا گیا تھا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان بھی احتجاج کے لئے موجود تھے،نواز شریف کی موجودگی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی،حالات قابو میں رکھنے کے لئے لندن پولیس کی نفری بھی موجود تھی، نواز شریف نے لندن پہنچ کر میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں،نواز شریف نےطبی معائنہ کروایا اور پھر آج امریکا روانہ ہو گئے ہیں
نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال
نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا
آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف
نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ
نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،