وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ
اسلام آباد:وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط لکھ کر اسلامو فوبیا کے خلاف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے مطالبہ کیا کہ فیس بک ہولو کاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کرے، عمران خان نے فیس بک پر اسلامو فوبیا مخالف مواد کی نشاندہی بھی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا مخالف مواد سوشل میڈیا بشمول فیس بک پرپھیلایا جارہا ہے، ایسا مواد نفرت، انتہاپسندی، تشدد کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ فیس بک کی طرف سے ہولوکاسٹ پرتنقید پرعائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں، آج دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کےخلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کو لباس سےعبادت تک کے ذاتی انتخاب سے روکا جارہا ہے، ہم مسلمانوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں یہی صورت حال دیکھ رہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں،۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت … وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں