وزیراعظم کورونا کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراعظم کورونا کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سماجی فاصلے کی ہدایات کی جارھی ہیں ،پاکستان میں سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں کے شیڈول جاری کیئے جارھے ہیں.

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کورونا کے نام پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھیک مانگ رھے ہیں ،عام آدمی کو گھروں میں رہنے کے سرکاری حکم نامے جاری ہو رہے ہیں،شیخ رشید نے پہلے روزے ھی افطار پارٹی کا اعلان کرکے وزیراعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑادی ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سرکاری و غیرسرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی ھے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فوری شیخ رشید کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے،شیخ رشید نے افطار پارٹی کا اعلان کرکے عثمان بزدار کے اختیارات کو چیلنج کیا ھے ،عمران صاحب دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کا آپ کے چہیتے شیخ رشید نے چیلنج کردیا ھے.سلطنت عمرانیہ میں عام آدمی کےلیے الگ پاکستان اور بادشاہ سلامت کے لاڈلوں کے لئے الگ پاکستان ھے ،دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ نیازی ٹولے کے لئے باعث شرمندگی بن چکا ھے ،

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید ریلوے کا پیسہ لال حویلی کی جاگیر سمجھ کر گل شرلے اڑا رھے ہیں،شیخ صاحب لاہوریوں کو آپ کی سرکاری خرچے سے افطاری نہیں چاہئیے ،شیخ صاحب لال حویلی کے مسکین اور نادار افراد میں افطاری کے خرچے کا راشن تقسیم کردیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.