وزیراعظم ڈاکٹر ظفر مرزا سے کیوں ہوئے نالاں

0
17

وزیراعظم ڈاکٹر ظفر مرزا سے کیوں ہوئے نالاں

باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی سختیاں رویوں پر بھی اثر انداز ہونے لگیں. وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے پیش نہ کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نہایت عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی روش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. ادھر ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ دیگرممالک کےمقابلے میں پاکستان میں اموات اور کیسزکم ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں لیکن پھربھی ہم نےاحتیاط کرنی ہے

Leave a reply