وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ کام کر سکیں، بلاول برس پڑے

0
29

وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ کام کر سکیں، بلاول برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلی سندھ سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید قائم علی شاہ جیلانی سے ان کی صاحبزادی اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ3سال سے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کاسامنا ہے، غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں دیگر ممالک سے آگے ہے،معاشی لحاظ سے ہم بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نے معاشی خودمختاری کھودی ہے، آرڈیننس کے تحت اسٹیٹ بینک پاکستان کی پارلیمان اورعدالت کوجوابدہ نہیں ہوگا ،اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں، ہم معاشی طور پر افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،وزیر خزانہ نہیں ، پالیسیاں تبدیل کرنے سے تبدیلی ائے گی۔ کسی دور میں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کون سی حکومتی ٹیم تھی جس نے 100روزمیں مسائل حل کرنا تھے؟ پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کی پہلے روزسے مخالفت کی،پھر خود ڈیل کی،عمران خان آرڈیننس کے ذریعے کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کرتا ہے ،کیا پاکستان میں کبھی کوئی اتنا کنفیوژ وزیراعظم رہا ہے،وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پورے پاکستان کے لیےایک پالیسی ہونی چاہیے، عمران خان کہتا ہے بھارت سے تجارت بحال کریں،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل سےغریب عوام کوتکلیف پہنچےگی،آج تک عمران خان نے پارلیمان کو استعمال ہی نہیں کیا،مسلط وزیراعظم میں صلاحیت نہیں کہ ملک چلاسکے،

Leave a reply