وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

0
29

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں-

باغی ٹی وی : اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری اچھی ہے اور میری کوشش ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے میری کرکٹ پر توجہ نہیں تھی لیکن جب راولپنڈی منتقل ہوئے تو کرکٹ میں تیز بال پر توجہ دی جبکہ انڈر 16 میں لگا کہ کرکٹ میں کچھ کرنا ہے اور انڈر 19 میں کارڈ بنا اور کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

شاداب خان نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنا مشکل ہے۔ سعید اجمل سے بہت کچھ سیکھا اور دیگر تمام سینئر کھلاڑیوں سے بھی بہت اچھی کرکٹ سیکھی۔

وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی وہ فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں اور انہوں نے ملاقات میں ہماری حوصلہ افزائی کی وزیر اعظم نے ہار کے باوجود کپتان اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا تھا۔

دوسری جانب جی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بطو کھلاڑی ہمارا ساتھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوا مگر ان کے دور میں اسپورٹس کے لیے کچھ نہیں ہو رہا میں عمران خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر پیدا نہیں ہوا۔

این سی او سی کا پی ایس ایل سیون ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہیں، احسان مانی اور وسیم خان کے دور میں کوئی کام نہ ہواڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیں عمران خان، وسیم اکرم اوردیگر کھلاڑی دیئے، اسی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی ہم اس معاملے کو لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور بات کی تھی ۔

پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

Leave a reply