وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کشی، وزیراعظم نے لیا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

0
17

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کشی، وزیراعظم نے لیا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی ووٹرز کی جانب سے خود کشی کی کوشش اور بعد ازاں ہسپتال میں ہلاکت پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خودکشی کے واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن کی خود سوزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔ ضلعی مجسٹریٹ 48 گھنٹوں کے دوران وزیر اعظم کو انکوائری رپورٹ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ آج دن میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے فیصل نامی شخص نے خود کو آگ لگا لی تھی،جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم ہسپتال میں اسکی موت ہو گئی،

کہا جا رہا ہے کہ فیصل کے قریبی عزیز کے علاج میں پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی ہےشہری کے پاس سے وزیر اعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی برآمد ہوا، جس میں لکھا گیا تھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا.خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، خط میں مزید کہا گیا تھا کہ میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی،میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی ،میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل عباس نامی شخص ایک نامی گرامی مجرم تھا ،راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

فیصل عباسی مقدمہ نمبر 390/19 بجرم 376/511 ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019 سے اشتہاری تھا،ابتدائ طور پر راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ سے یہ معلومات سامنے آئی ہیں، مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فیصل نامی شخص کو کس نے اکسایا اورایک مجرم ہونے کے باوجود اس نے مظلومت کا ڈرامہ کیوں رچایا ؟

Leave a reply