وزیراعظم ہاؤس کے قریب نوجوان کی خود کشی کی کوشش

0
29
آڈیو لیکس،اہم پیشرفت، دو ہیکر گرفتار،مزید گرفتاریوں کا امکان

وزیراعظم ہاؤس کے قریب نوجوان کی خود کشی کی کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک کے قریب شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے

پولیس نے شھری کو آگ لگانے سے بچالیا شہری سے ماچس ، تیل کی بوتل اور اس کا موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا ،پولیس نے شہری کو تھانے منتقل کر دیا، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی چوک کے قریب خودسوزی کی کوشش کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے خودسوزی کی کوشش کرنے والا شخص این ایچ اے کا ملازم ہے،سیکڈ ایمپلائز ایکٹ 2010 کو کالعدم قرار دینے پر خود سوزی کی کوشش کی گئی ، شہری کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے پر خود سوزی کی کوشش کی ،باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوجوان وزیراعظم ہاؤس کی طرف جا رہا ہے کہ پولیس نے اسے روک لیا اور آگے نہیں جانے دیا جس کے بعد نوجوان نے وہیں پر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاؤس کے سامنےایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے خود کشی کی تھی، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے فیصل نامی شخص نے خود کو آگ لگا لی تھی،جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم ہسپتال میں اسکی موت ہو گئی، فیصل کے قریبی عزیز کے علاج میں پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی ہےشہری کے پاس سے وزیر اعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی برآمد ہوا، جس میں لکھا گیا تھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا.خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، خط میں مزید کہا گیا تھا کہ میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی،میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی ،میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل عباس نامی شخص ایک نامی گرامی مجرم تھا ،راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

فیصل عباسی مقدمہ نمبر 390/19 بجرم 376/511 ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019 سے اشتہاری تھا،ابتدائ طور پر راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ سے یہ معلومات سامنے آئی ہیں، مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فیصل نامی شخص کو کس نے اکسایا اورایک مجرم ہونے کے باوجود اس نے مظلومت کا ڈرامہ کیوں رچایا ؟

Leave a reply