وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

0
41
وزیراعظم-ہاؤس-میں-اب-پڑھائی-نہیں-ہوگی-بلکہ-فیشن-اور-ثقافت-کی-تقریبات-ہوں-گی #Baaghi

پاکستانی حکومت نے پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اب پڑھائی نہیں بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی-

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی وزیراعظم ہاؤس میں اب فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائش کرائی جائے گی۔

قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم خبرنے دل دُکھی کردیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے، پرائم منسٹر ہاؤس کے تجارتی استعمال کیلئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں جو سیکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے 19 اگست 2018ء کہا تھا کہ میری سوچ ہے کہ ہم اسے (وزیراعظم ہاؤس کو) ایک اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں، جو ریسرچ کرے گی اور یہاں دنیا کے بڑے بڑے اسکالرز بلائیں گے تاہم اب پی ٹی آئی حکومت نے عمران خان کے اعلان سے یو ٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کو مستقل آمدنی کا ذریعہ بنانے کیلئے اسے کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Leave a reply