fbpx

وزیراعظم ہاؤس سے اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم ہاؤس سے اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں جب سے عمران خان وزیراعظم بنے تبدیلیاں مسلسل ہو رہی ہیں دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی استعفے دے رہے ہیں

اب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر توانائی حما د اظہر، تابش گوہر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور اس حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کے دورا ن اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے تھے

تابش گوہر پر مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے جبکہ سی سی او اجلاس میں تابش گوہر نے ریفائنریز کے لئے پیشگی مراعات کی تجاویز بھی دی تھیں جو کہ وفاقی وزرا حماد اظہر اور اسد عمر نے مسترد کردی تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے رواں برس ماہ مارچ میں تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کیا تھا

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کئی مشیر استعفیٰ دے چکے ہیں، مشیر برائے صحت ظفر مرزا نے استعفیٰ دیا، مشیر تجارت حفیظ شیخ بھی مستعفی ہو کر جا چکے، مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفیٰ لیا گیا تھا

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!