وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ہاوس بلڈوز کرنے کے دعوے،اورغریبوں کے گھر گرا دئیے، مشاہداللہ خان

0
10

قومی اسمبلی اجلاس کے ساتھ سینیٹ کا اجلاس بھی جاری ہے، جہاں بجٹ پر بحث ہو رہی ہے

حکومت کرپشن کی یونیورسٹیاں بنا رہی ہے، پیسہ کہاں جا رہا ہے، ثبوت ہیں، مشاہداللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری ہیے جس میں بجٹ پر بحث جاری ہے، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خا ن نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک سال میں تیسرا بجٹ ہے،جو ایک تاریخ ہے،مجھے اس پراعتراض نہیں،اختیارکا استعمال کرنا حکومت کا حق ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آگ ملک میں پہلے ہی لگی ہوئی تھی ،غریبوں کے گھر گرائے گئے،ان کو بے گھر کیا گیا،ان کی دکانیں گرائی گئیں،ایسی حکومت جس سے لوگ آس لگائے بیٹھے تھے کہ وہ دکھوں کا مداوا کریں گے؟

مشاہداللہ خان نے مزید کہا کہ کہا گیا تھا بلڈوزر تیارہوں گے،گورنرہاؤس وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس گرادیے جائیں گے لیکن ایک چپراسی وزیربن گئے ہیں جوسرکلر ریلوے کے نام پرلوگوں کے گھرتوڑ رہے ہیں .انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن چلے گئے ،مشاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالرزاق داؤد نےکہا کہ پاکستان کنگال ہوگیا،تو پھرتم نے 300 ملین کا ٹھیکا کیوں لیا ،ایک دن فیصلہ ہوتا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونگے، اگلے دن جاری ہوجاتے ہیں،شک پڑتا ہے فیصلے کوئی اورکر رہا ہے،24گھنٹے میں اتنا بڑا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا،

Leave a reply