وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان رابطہ ، باہمی روابط کو بڑھانے میں اہم پیش رفت

0
32

وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان رابطہ ، باہمی روابط کو بڑھانے میں اہم پیش رفت

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جس میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں ابو ظہبی کے تعاون کی تعریف کی اور دیر پا امن کے لیے سیاسی جماعتوں کے مابین پیش رفت پر زور دیا۔

مزید یہ کہ دونوں رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف عالمی فورمز سمیت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے افغانستان سے افواج کی واپسی اور سیاسی حل کیلئے افغان دھڑوں کی طرف سے پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم کرنے اور اعلیٰ سطح رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a reply