وزیراعظم عمران خان اچانک کہاں پہنچ گئے کہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

0
51

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے.

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کا آغاز شام پانچ بجے ہو گا، اجلاس سے صدر مملکت خطاب کریں گے،

جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اسملی اجلاس میں شریک ہوں گے، شہباز شریف نے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی

آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں ، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کیا گیا ہے.

بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پارلیمنٹ ہائوس سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء سے کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وہ اپنا کوئی مہمان ہمراہ نہیں لاسکیں گے اور تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ انہیں ذاتی گارڈز کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں لانے کی ممانعت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

Leave a reply