وزیراعظم عمران خان بحرین سے کس ملک پہنچ گئے اور مصروفیت کیا؟
وزیراعظم عمران خان بحرین سے کس ملک پہنچ گئے اور مصروفیت کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان جنیوا میں 2 روزہ گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی قیادت سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
گلوبل رفیوجی فورم کاانعقاد یواین ایچ سی آرکے اشتراک سے کیا جارہا ہے فورم کامقصدعالمی سطح پرپناہ گزینوں کی سیاسی حمایت کرناہے پاکستان 4 دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے پاکستان نے مشکلات کا شکارپناہ گزینوں کیلئے کھلے دل سے سرحدیں کھولیں،پاکستان کی35لاکھ افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کی مثال دنیا میں نہیں ملتی
پناہ گزینوں کیلئے پاکستان کی قربانیوں کاعالمی سطح پراعتراف کیا جاتاہے انہی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کوفورم میں شرکت کی دعوت دی گئی.
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت جی آر ایف کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور کوسٹا ریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنماﺅں کے ساتھ پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے اپنے مثالی کردار کے باعث فورم کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی ہے۔
پناہ گزینوں کے بارے میں عالمی فورم 21 ویں صدی کے پناہ گزینوں کے بارے میں پہلا بڑا اجلاس ہے جو اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی جانب سے 17 اور 18 دسمبر کو منعقد ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس بھی فورم سے خطاب کریں گے۔
سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا
سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام
سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟
وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر
توقع ہے کہ فورم کے انعقاد سے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے مختلف ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی طرف سے کئے جانے والے وعدوں کو وسیع البنیاد بنانے اور سیاسی حمایت اور یکجہتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے پاکستان کے کردار اور تجربہ سے متعلق ملک کے نکتہ نظر کو واضح کریں گے۔ مشترکہ طور پر پناہ گزینوں سے متعلق عالمی فورم کا انعقاد پچھلے چالیس سال کے دوران افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے پاکستان کے لوگوں کے جذبے اور پاکستان کی فراخ دلی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم جنیوا میں قیام کے دوران مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کریں گے.
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان بحرین کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد منامہ سے روانہ ہوئے۔ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد عیسیٰ الخلیفہ نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے وزیر اعظم کو بحرین کا دورہ کرنے اور بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان بحرین کے پہلے سرکاری دورہ پر منامہ پہنچے تو ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطاءکیا۔ وزیراعظم نے بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان الغدیبیہ پیلس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا