وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ، صحت کارڈ کے حوالے سے اہم مشاورت

وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ، صحت کارڈ کے حوالے سے اہم مشاورت،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد :ملاقات میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھے

ذرائع کے مطابق اس وفد میں سینٹرل کونسل سے صدر ڈاکٹر مدیر خان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سعید مصطفی سینٹرل کونسل ممبر ڈاکٹر طارق بابر اور ڈاکٹر عاصم ریاض ،پنجاب کے صدر ڈاکٹر محسن رانجھا کے پی کے کے صدر ڈاکٹر سجاد داور اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احسن خان نیازی آزاد جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر گوہر لطیف شامل تھے

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم سے کہا گیا کہ صحت کارڈ میں دانتوں کی بیماریوں کا علاج بھی شامل کیا جائے

ذرائع کے مطابق اس اہم مجلس میں پی ایم سی کے متعلق ڈاکٹرز کمیونٹی کے تحفظات ،ایم ٹی آئ پر بحث و مباحثہ اور آزاد جموں کشمیر میں انتخابی منشور کے اندر آئ ڈی ایف کی مشاورت سے عمران خان کے ہیلتھ ویژن کو شامل کرنا،پیشنٹ ویلفئر پر مزید فوکس کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی

اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کی طرف سے ہیلتھ ریفارمز میں انصاف ڈاکٹر فورم کو اپنی کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایات دی گئیں‌،وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے نظام کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم نے اس اہم مشاورت میں تمام ہیلتھ منسٹرز کو ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں‌

اسلام آباد کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر احسن نیازی کی طرف سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے پر جلدی سے عمل درآمد کروانے کی درخواست بھی کی گئی

ملاقات میں صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور مریضوں کو روزانہ درپیش مسائل اورصحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور مریضوں کو روزانہ درپیش مختلف امور پر رائے اور گفتگو کی گئی

وزیراعظم کو (KPK, Punjab, Sindh,AJK ,Islamabad, Balochistan , GB)ڈاکٹرز اور کمیونٹی کے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ، تمام شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک کنونشن کا منصوبہ بنایا جارہا ہے-

آئی ڈی ایف(IDF) ہمیشہ کمیونٹی کے زمینی مسائل کو ترجیح دے گا اور اس کمیونٹی کو خوشحال بنانے کے لئے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرتا رہے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.