بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے سے بازرہے ،وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ
اسلام آباد :بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے سے بازرہے ،وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
We strongly condemn the racist Hindutva Supremacist Modi Govt's continuing attempts to illegally alter the demography of IOJK in violation of all international laws & treaties. The new Jammu and Kashmir Reorganization Order 2020 is a clear violation of the 4th Geneva Convention.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان ہندوتوا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نیا جموں وکشمیر تنظیم نو آرڈر 2020 چوتھے جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
Timing of this latest illegal action is particularly reprehensible because it seeks to exploit the international focus on COVID19 pandemic to push forward BJP's Hindutva Supremacist agenda. The UN & int comm must stop India's continuing violations of UNSC Resolutions & Int law
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ تازہ ترین غیر قانونی اقدام کا وقت خاص طور پر قابل مذمت ہے کیونکہ وہ بی جے پی کے ہندوتوا بالادستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کورونا وبائی مرض پر بین الاقوامی توجہ کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ہندوستان کی طرف سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر روکنا ہوگا۔