عمران خان دیگرعالمی رہنماوں کی طرح صحافت پر کریک ڈاؤن کرنے والی فہرست میں شامل
لاہور:عمران خان دیگرعالمی رہنماوں کی طرح صحافت پر کریک ڈاؤن کرنے والی فہرست میں شامل ،اطلاعات کے مطابق رپورٹرز سانس فرنٹیئرز (آر ایس ایف) کے نام سے معروف تنظیم ‘رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز’ نے اپنی ویب سائٹ پر ان 37 سربراہانِ حکومت کے سنگین پورٹریٹ کی گیلری شائع کی ہے جنہوں نے آزادی صحافت پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز’ نے اس گیلری کو ‘آر ایس ایف 2021: پریس فریڈم پریڈیٹر گیلری–پرانے مظالم، 2 خواتین اور ایک یورپین’ کے عنوان کے ساتھ شائع کیا گیا۔
آر ایس ایف کے سیکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئیر کا کہنا تھا کہ ‘آر ایس ایف کی پریڈیٹرز آف پریس فریڈم گیلری میں اب دنیا کے 37 رہنما ہیں لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ یہ فہرست مکمل ہے’۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ آر ایس ایف کی فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، چینی صدر شی جن پنگ، شام کے صدر بشار الاسد، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے شامل ہیں۔
ان کے علاوہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن، تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، برازیل کے صدر جیر بولسونارو بحرین کے شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ اور شمالی کوریا کم جونگ اِن بھی اس کا حصہ ہیں۔