وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کشمیر بارے کہاں خطاب کریں گے؟ اہم خبر

0
20

وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں جمعہ کو خطاب کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو گلگت کا دورہ کریں گگے جس کے لئے بھر پور تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی گراؤنڈ سکردو میں جلسے سے خطاب کریں گے، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور گلگت پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے آج علما کرام و دیگر عمائدین سے ملاقاتیں کی ہیں،

وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے،4 اکتوبر کو سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں وزیراعظم کا تحریک انصاف کے کارکنان فقیدالمثال استقبال کریں گے ،اپنے تاریخی خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے، ۔

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، پپلز پارٹی کے چیرمین بلاول، تحریک انصاف کے رہنماں جہانگیر ترین نے گلگت بلتستان کا دورہ کر چکے ہیں۔اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بلتستان پہنچ رہے ہیں،ان سیاسی دوروں کا مقصد اگلے سال الیکشن میں اپنے پارٹی کو منظم کرنا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

 

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

Leave a reply