fbpx

رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراج تحسین

رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراج تحسین
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میجر جنرل بابر افتخار اور آئی ایس پی آر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شارٹ فلم فیسٹیول ایک نئی شروعات ہے،فوادچودھری سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں،پاکستان کی فلم انڈسٹری شروعات میں غلط راستے پر چل پڑی تھی،ہم نے پڑوسی ملک کی فلموں کی کاپی بنانا شروع کی،کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی اوریجنل کی ویلیو ہوتی ہے، نصرت فتح علی خان کو فنڈ ریزنگ کیلئے ہر جگہ ساتھ لے کر جاتا تھا،دنیا میں آئیڈیاز کو پذیرائی ملتی ہے،نصرت فتح علی خان دنیا میں ایک بڑا نام تھے،چاہتا ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کرآئے کرکٹ کے دوران کہا جاتاتھا ہم انگریز سے نہیں جیت سکتے اس سوچ کے بعد ہم جیتا ہوا میچ ہار جاتے تھے،دنیا میں رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بڑے بڑے سیاستدانوں کو اپنے ملک کا پتہ ہی نہیں ،ہمارے سیاستدان چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں،ماضی میں امریکہ کیلئے جنگ بھی لڑرہے تھے اور لوگ ہمیں ہی برا کہہ رہے تھے،پی ٹی آئی کی حکومت مذہبی اور دیگر سیاحتی مقامات پر توجہ دے رہی ہے،حکومت سیاحت پرتوجہ دے رہی ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے فلموں میں پاکستان کی وہ چیزیں دکھائیں جن کا لوگوں کونہیں پتا،شارٹ فلمزپاکستان میں نئی شروعات ہے،فلم انڈسٹری میں نئی سوچ لے کرآئیں ہم نےسافٹ امیج پروموٹ کرناہے توپاکستانیت پروموٹ کریں ،پاکستان کےنوجوان ہماری امیدہیں،فلموں میں پاکستانی کلچرکوفروغ دیا جائے سافٹ امیج خودداری سے بنتا ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگست میں پی ٹی آئی کی حکومت کے 3سال مکمل ہورہے ہیں،ہم نے جس طرح کی جنگیں لڑی اس کو ہم بیان نہیں کرسکے،دنیا میں ہماری شہادتوں اور قربانیوں کا تذکرہ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونا چاہیے14اگست کو پی ٹی وی، ریڈیو اور اے پی پی کو ڈیجیٹل کریں گے کراچی میں فلم اسکول بنا رہے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے کئی قربانیاں دیں، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے،

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (NASFF) وزارتِ اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے جس کی بدولت نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کو کام کرنے کے لئے نہ صرف ایک پلیٹ فارم مُہیا کیا گیا ہے بلکہ اعلی سطح پر اسکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے یہ اپنی طرز کاپہلا شارٹ فلم فیسٹیول ہے فلم فیسٹیول میں ا سٹوڈنٹ ،پروفیشنل اورموبائل فون کیٹگری شامل کی گئی ہیں موبائل فون سے بنائی گئی شارٹ فلمز شامل کرنے کا مقصد زیادہ سےزیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا فیسٹیول کی ماسٹرتھیم پاکستان کےبارے میں عمومی تاثرکوحقیقت سےہم آہنگ کرنا ہے

نومبر 2020 میں نوجوانوں کو6 مختلف تھیمز دی گئیں نوجوانوں نےثقافتی ،سماجی اورخواتین کےمعاشرےمیں کردارپرمبنی فلمیں بنائیں وادی سندھ کی تہذیب اورعلاقائی ثقافتوں پربھی شارٹ فلمیں بنائی گئیں زراعت اورانسان دوستی،جذبہ ایثارپربھی فلمیں بنائی گئیں فلموں میں چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب