نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست ایک جدید ریاست تھی، وہ ہمارے لیے ایک نمونہ تھی میں چاہتا ہوں تمام نوجوان ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کےحوالے سے کنونشن اسلام آباد میں‌ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تلاوت کی. تلاوت کے بعد پندرہ منٹ کی ڈاکو منٹری دکھائی گئی . معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی ویل چیئرپرکنونشن سینٹرآئے تو وزیر اعظم عمران خان انہیں ملنے گئے اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا.تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج23سال کی ہوگئی ہے،تحریک انصاف کوروایتی سیاسی جماعت نہیں بننےدیں گے ،تحریک انصاف کےنئےآئین کی منظوری کی قرارداد پیش کی جائےگی

وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے وقت آتے رہتے ہیں لوگ پارٹی چھوڑ جاتے ہیں اللہ نےمجھےسیاست میں آنےسےپہلےسب کچھ دےدیاہواتھا.سیاست میں آنے کامقصد نام ، دولت یا عزت نہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ انسان کو جتنا نوازتا ہے اُتنی اُس پر ذمہ داریاں بھی ڈالتا ہے جو لوگ حکومت میں آئے انہوں نے عوام کی بجائے اپنا سوچنا شروع کر دیا ،جب ایک حکمران چوری کرتا ہے تو ملک کا ستیا ناس کر دیتا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایماندار وزیر اعظم اپنا نہیں ملک کا سوچتا ہے .وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں، یونیورسٹی سوہاوہ کے قریب بنائی جا رہی ہے جو نبی اکرم صلی اللی علی وسلم کی زندگی پر ریسرچ دنیا کو بتائے گی، مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاست تھی، قرآن شریف میں اللہ نے حکم دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے سیکھو،ان کی زندگی عملی طور پر قرآن شریف تھا، انہوں نے مدینہ کی ریاست بنائی، انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا خواب علامہ اقبال کا تھا انہوں نے یہ خواب مدینہ کی ریاست سے لیا تھا، پاکستان کو بطور ریاست ہم نے کیسے کامیاب کرنا ہے، مسلمانوں نے جب بھی مدینے کی ریاست کے اصول اپنائے تو اوپر چلے گئے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ،ہم نے دنیا کے لئیے مثال بننی تھی لیکن مسئلے بنے ہوئے. مدینے کی ریاست کے اصولوں‌پر ریاست اوپر جاسکتی ہے.

Comments are closed.