fbpx

وزیراعظم عمران خان نے نماز عید کہاں ادا کی؟ کتنے جانوروں کی دی قربانی؟

وزیراعظم عمران خان نے نماز عید کہاں ادا کی؟ کتنے جانوروں کی دی قربانی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عید پر نتھیا گلی گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں نماز عید ادا کی وزیراعظم کے ذاتی عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف نے بھی ان کے ہمراہ نماز عید ادا کی،وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی دعا کی وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ گزشتہ روز سے نتھیا گلی میں موجود ہیں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں دو بیلوں کی قربانی دی بیلوں کا گوشت غربا، مستحقین اور مقامی لوگوں کا میں تقسیم کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان عیدکی مزید 2 تعطیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے وزیراعظم عید کے تینوں دن ضروری سرکاری امور بھی نتھیا گلی سے انجام دیں گے

دوسری جانب سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں اراکین اسمبلی بھی پیش پیش ہیں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی قربانی کے بعد کلیجی بنانے میں مصروف ہیں حلیم عادل شیخ نےقربانی کےبعدگھرمیں خودکلیجی تیارکی، دیگر اراکین اسمبلی نے بھی قربانی دی