وزیراعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،اپوزیشن

0
23
وزیراعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،اپوزیشن #Baaghi

وزیراعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،اپوزیشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

اعلی ٰتعلیمی کمیشن دوسری ترمیم آرڈیننس میں توسیع کے خلاف ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے واک آؤٹ کیا، پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے حوالے سے ہمیشہ اپوزیشن کی جانب سے کہا جاتا ہے پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے آرڈیننس کیوں جاری کیا جاتا ہے ،چیئرمین ایچ ای سی کو آرڈیننس کے ذریعے ہٹایا جاتا ہے،قانون سازی کسی حکومت یا اپوزیشن کے لیے نہیں عوام کے لیے ہوتی ہے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت 4سال ہے تو ختم کرنے کے لیےہمیں اعتماد میں لیا جانا چاہیے

بجلی کی ترسیل تقسیم اور پیداوار کے آرڈیننس کو قومی اسمبلی نے 120 روز کی توسیع دے دی اپوزیشن کی جانب سے آرڈیینس میں توسیع کی مخالفت کی گئی ،ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس چلتا رہا حکومت نے اسے بطور بل کیوں منظور نہ کرایا

اپوزیشن کی جانب سے آرڈیننس میں توسیع کی مخالفت کی گئی اعلیٰ تعلیمی کمیشن دوسری ترمیم آرڈیننس 2021میں 120روز کی توسیع کی منظوری دی گئی ،شاہدہ اختر علی نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ایک تو بل کی بجائے آرڈیننس کی توسیع مانگی گئی ہے دوسرا ترمیم ہے،

ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،یہ کہاں کا قانون ہے کہ ایک چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع آرڈیننس لایا جائے،عمران خان الیکشن کمیشن اور سینیٹ کی خفیہ ووٹنگ پر حملہ آور ہو چکے ہیں

حملے کے بعد سیاسی پناہ کی آفر ہوتی ہے،صحافی کا قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں انکشاف

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

Leave a reply