وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزدورہ: سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

0
82

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزدورہ:سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اندرونی و بیرونی ملکی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔

انٹر سروسز انٹیلیجنس سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حال ہی میں قائم کردہ "قومی انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی” کا خصوصی اجلاس ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد ، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ شیخ رشید احمد ، وزیر داخلہ ، فواد چودھری ، وزیر اطلاعات و نشریات ، ’انٹلیجنس ایجنسیوں‘ ، انٹلیجنس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

اس موقع پر ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں آئندہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے ادارے کی ملک وقوم کے لیے خدمات پرخراج تحسین پیش کیا

Leave a reply