fbpx

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد اپنے سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دعوت دینے اور شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں۔ میری سری لنکا سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ اب ہمارا ملک عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ کورونا سے غریب ممالک بہت متاثر ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور آزادانہ تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکن قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ سری لنکن وفد کی قیادت وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے کی۔ ان مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.