ترکی افغان امن عمل مذاکرات سے قبل وزیراعظم پاکستان اور طیب اردوان کی اہم ترین ملاقات طے

0
17

افغان امن عمل مذاکرات سے قبل وزیراعظم پاکستان اور طیب اردوان کی اہم ترین ملاقات طے

باغی ٹی وی : پاکستان اور ترکی کے رہنما رواں ماہ ترکی میں افغان پیس پراسس سے قبل آپس میں بات چیت کریں گے جس میں وہ افغان معاملات پر ایک دوسرے کو کلیدی مسائل سے آگاہ کریں گے .
جمعرات کے روز خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون کے ذریعے گفتگو کی ، ان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ترک صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ طالبان امن معاہدے اور اس کے بعد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔انھوں نے کہا کہ افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے،وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جمعہ کے روز بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی ، اس کے امن مذاکرات کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ اور سینئر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی ، ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ دورہ افغانستان کے لئے اپنے ملک کی "جاری وابستگی” کو واضح کرنے کے لئے تھا۔

Leave a reply