fbpx

وزیر اعظم کے آبائی علاقے ٹرین بحال نہ ہو سکی ، عوام نے مایوسی میں کیا مطالبہ کردیا

وزیر اعظم کے آبائی علاقے ٹرین بحال نہ ہو سکی ، عوام نے مایوسی میں کیا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم کی افتتاح کردہ ودیگربراستہ میانوالی چلنے والی مسافر ٹرینیں بحال نہ ہوسکیں

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقہ میانوالی کے لیے چلنے والی ٹرینیںبحال نہ ہوسکیں،میانوالی اورتھل ایکسپریس کاافتتاح خود عمران خان نے کیاتھاجبکہ کراچی جانے والی واحد ٹرین خوشخال خان خٹک کروناکی پہلی لہرمیں بندکردیاگیاتھا،وزیرریلوے اعظم سواتی کے دورے کے دوران عوام کی طرف سے بارباربندٹرینیں چلانی کی درخواست وزیرریلوے نے دوٹوک الفاظ میں مسترد کردی،میانوالی اور تھل ایکسپریس کوخسارے میں چلنے والی ٹرین قراردیاجبکہ وہ منافع میں چل رہی تھی،میانوالی کے ممبرقومی اسمبلی کی بھی کوششیں راہ گائیں ہوگئیں عوام کاصرف میانوالی کی ٹرنیوں کی بندش پر مایوسی کااظہار وزیراعظم سے خود نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

اس خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اپنے آبائی حلقہ براستہ میانوالی چلنے والی ٹرینیں کرونا کی پہلی لہر کے دوران دیگر ٹرنیوں کی طرح بندکردی تھیں مگر اب تمام مسافر ٹرینیں کھل جانے کے باوجود ان کوبحال نہیں کیاجارہاہے ۔وزیراعظم نے اپنے حلقہ میانوالی کے لیے پہلی ٹرین میانوالی ایکسپریس جوراولپنڈی کندیاںکے درمیان چلتی تھی جس کاافتتاح 14ستمبر2018 کووزیراعظم عمران خان نےوزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں کیاتھا بھی بند ہے اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 12فروری 2019کوتھل ایکسپریس جو روالپنڈی ملتان براستہ میانوالی چلتی تھی کا افتتاح کیاتھا وہ بھی ابھی تک بندہے ۔اس کے ساتھ پشاور سے کراچی براستہ میانوالی جانے والی مین لائن 2 کی واحد ٹرین کوکروناکی پہلی لہرمیں بندکردیاگیا تھاجو دوبارہ بحال نہیں کی گئی ۔

ریلوے کی طرف سے میانوالی اور تھل ایکسپریس کومنافع بخش ٹرنیں قراردیاگیاتھا۔وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی کے حالیہ دورے ملتان وپشاورڈویژن کے دوران عوام نے ان سے خوشخال ،تھل اور میانوالی ایکسپریس ٹرینیں بحال کرنے کی درخواست کی اور کہاکہ تمام دیگرٹرینیں بحال ہوگئی ہیں مگروزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقہ کے لیے چلائی جانے والی ٹرینیں بند ہیں ان کوفورا بحال کیاجائے ٹرینوں کی بندش سے عوام کو شدید مشکلا ت کاسامناہے جس پر وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے ان کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ان ٹرینوں کے چلانے سے ریلوے کونقصان ہوتاہےریلوے فلاحی ادارہ نہیں ہے آپ کنٹریکٹر لے آئیں میں یہ ٹرینیں ان کودے دوں گاو ہ اس کوچلائیں ۔

وزیرریلوے کی طرف سے مایوسی کے بعد عوام نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ دیگرٹرینوں کی طرح میانوالی ،تھل اور خوشخال خان خٹک ایکسپریس کی بندش کانوٹس لیتے ہوئے فوری طور پران کی بحالی کاحکم دیاجائے ۔واضح رہے کہ میانوالی سے قومی اسمبلی کے رکن وقومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیرمین امجد خان نیازی نے بھی ان ٹرینوں کی بحالی کے حوالے سےکوششیں کی اور چیرمین ریلوے سے بھی ملاقات کی تھی مگر اس کے باوجودٹرینیں بحال نہیں کی جارہی ہیں ۔
محمداویس