وزیر اعظم کے ایک اور معاون خصوصی نے استعفی دے دیا

باغی ٹی وی : ‏وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کرلیا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، شہزاد سید قاسم نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا، ذرائع کے مطابق شہزاد سید قاسم نے استعفا ذاتی وجوہات کی بنیاد پردیا ہے .

شہزاد قاسم کوآرڈینیشن آن مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ منرل ریسورسز کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد قاسم نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ کابینہ ڈویژن نے شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.