fbpx

وزیرا عظم کے کردار کو او آئی سی کے سفیروں کی ملاقات میں کیسے سراہا گیا ، طاہر اشرفی نے بتایا

وزیرا عظم کے کردار کو او آئی سی کے سفیروں کی ملاقات میں کیسے سراہا گیا ، طاہر اشرفی نے بتایا

باغی ٹی وی : طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم سعودی عرب جارہےہیں،اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے،عدلیہ عدل و شواہد کی بنا پر فیصلہ کرتی ہے،پاکستان میں اقلیت اور اکثریت باہمی محبت سے رہ رہی ہیں، وزیر اعظم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات اور عمرہ ادا کریں گے،

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ گرین مشرق وسطی کیلئے پاکستان بھرپور کردار اداکرےگا،آج وزیراعظم نے او آئی سی کے سفیروں سے ملاقات کی،مساجد میں اب بھی ایس او پیز پر عمل درآمد ہورہاہے،وزیراعظم نے او آئی سی سفیروں سے ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پرزور دیا،او آئی سی کے سفیروں نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا،

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مساجد بند نہیں کیں، فخر ہے مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہورہا ہے، ہمیں طاق راتوں میں بھی احتیاط کرنی ہے،

خیال رہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ان میں سلامتی، میڈیا، ماحولیاتی تبدیلی اور دونوں ممالک کی سپریم کوارڈینیشن کونسل کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں سے دونوں ممالک اور ان کے عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک خطے کی صورت حال اور کورونا کی وبا کے دوران اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.