
3:01 PM وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت 17 نکاتی ریفارم ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب
باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے دورہ دبئی متحدہ عرب امارات کے دوران پی ٹی آئی کے عہدیداران سے ملا قات ہوئی .
خواجہ آصف کلیم صدر پاکستان تحریک انصاف،نائب صدر محمد نواز جدون و دیگرعہدیداران و ممبران ا ور پاکستانی کمیو نٹی نے ملا قات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی .
صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار اوور سیز کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کمیشن کو با اختیار بنا کر ٹاسک دیا گیا ہے کہ ا وورسیز پا کستانیوں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔تمام حکومتی اداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اوورسیز پا کستانیوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے کو فوقیت دیں۔
صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف پنجاب میں وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت 17 نکاتی ریفارم ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔محکمہ اوقاف میں کرپشن و لینڈ قبضہ ما فیا کے خلاف جنگ جاری ہے۔محکمہ اوقاف کی بے شمار قیمتی زمین غیر آبادہے۔اس اراضی کو اوور سیز پاکستانیوں،پبلک پرائیویٹ پار ٹنر شپ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔
دبئی متحدہ عرب امارات کی قابل رشک ترقی، انفراسٹرکچر اور کثیر الجہتی پراجیکٹس کی تکمیل میں اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کسی تعاوف کی محتاج نہیں۔ اوور سیز پاکستانی ہر سال ایک کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی استحکام میں اپنا جاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کے فروغ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اوور سیز کمیو نٹی پاکستان نے اپنی خدمات سے پی ٹی آئی حکومت اور وزیر اعظم مارل اور فنانشیل سپورٹ فراہم کر کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ پی ٹی آئی اور پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جا ئیں گی