وزیراعظم کے ذاتی معالج نے عمران خان کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیدی

وزیراعظم کے ذاتی معالج نے عمران خان کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیدی

باغی ٹی وی : وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیدی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ تجویز وزیراعظم کے سامنے انھیں میڈیا کو بریفنگ کے دوران دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کی تجویز دیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے چند روز پہلے ملاقات کی تھی، ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کرانے کی تجویز دوں گا.

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ حکومت ایدھی فاؤنڈیشن کی بھرپور سرپرستی اور مدد کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر فیصل ایدھی نے عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا فنڈ کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دیا تھا

کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے ،ماسک اور گلوز پہننے کی طبی عملہ سمیت حکومت بھی احتیاط بتا رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے جب فیصل ایدھی سے چیک وصول کیا تو انہوں نے گلوز نہیں پہن رکھے تھے نہ ہی فیصل ایدھی نے پہن رکھے تھے، اب فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

فیصل ایدھی میں کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی کرونا کا ٹیسٹ کروانا پڑے گا کیونکہ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس چیک دینے،کرنسی نوٹ سے بھی منتقل ہو سکتا ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.