مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان کا آج کا دن بھی ہو گا مصروف ترین
وزیر اعظم عمران خان آج بھی نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے
وزیراعظم عمران خان سے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کالا ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کی یواین ہیڈکوارٹرز میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات ہوگی ،وزیراعظم عمران خان آج ایس این بی سی کو لائیو انٹرویو دیں گے ،وزیراعظم یواین ہیڈکوارٹرزمیں ترقی کےلیےمالی اعانت سےمتعلق مباحثے میں شرکت کریں گے ،
ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے
وزیراعظم ملائیشیا کے اشتراک سے ماحولیاتی مسائل پر کانفرنس کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ایشیا سوسائٹی کے مباحثہ سے کلیدی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف ملاقات کریں گے
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عشائیہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنہائی کا شکار نظر آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے سربراہان کو عشائیہ دیا، عشائیہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، عشائیہ میں عمران خان اور روسی صدر ایک ساتھ بیٹھے اور محو گفتگو رہے، بھارتی وزیراعظم مودی عشائیہ میں تنہائی کا شکار نظر آئے، مودی کو افغان صدر کے ساتھ جگہ ملی جہاں وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے ،
ٹرمپ کے عشائیہ پر عمران خان نے مودی سے ملاقات نہیں کی، مودی مسلسل عمران خان کی طرف دیکھتے رہے لیکن عمران خان نے مودی کو نظر انداز کیا.
قبل ازیںوزیراعظم عمران خان نے "نفرت انگیز بیانیہ کی روک تھام” کےحوالے سے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ہے،