وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، یوٹیلٹی سٹور پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی

0
9

وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، یوٹیلٹی سٹور پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک کیلئے اشیاکے نئے ریٹ مقرر کر دیئے گئے

ماہ رمضان کیلئے ڈھائی ارب وپےکا ریلیف پیکج، 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی،500گرام کھجوروں کی قیمت میں 10 روپے تک کمی ،80روپے مقرر کر دی گئی،باسمتی چاول کی قیمت میں 5 روپے کمی ،135روپے فی کلو مقرر،ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 3 روپے کمی ،75روپے فی کلوہوگئے

چکی بیسن کی قیمت میں 20 روپے کمی ،140روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا،دال ماش کی قیمت میں 10 روپے کمی ،255روپے فی کلو مقرر کر دی گئی،200گرام لال مرچ کی قیمت میں 18 روپے کمی ،157روپےمقرر،100گرام ہلدی کی قیمت میں 4روپے کمی ،31روپے مقرر،200گرام دھنیہ پاؤڈر کی قیمت میں 9 روپے کمی ،81روپے مقررکر دی گئی

50گرام گرم مصالحہ پاؤڈر کی قیمت میں 6 روپے کمی، 58 روپےکا ہو گیا،50گرام کالی مرچ کی قیمت میں 6 روپے کمی ،51روپے کی ہوگئی،100گرام سفید زیرہ کی قیمت میں 10روپے کمی،89روپے کا ہوگیا،95گرام چائے کی قیمت میں 4 روپے کمی ،91روپے مقررکر دی گئی

رمضان المبارک کیلئے نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اپریل سے ہو گا,رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا۔ آٹا، چینی، دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی جبکہ گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو ہے

واضح رہے کہ  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی تھی.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت عوام تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی ذریعے سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،ریلیف پیکج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت نے5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی تھی،اب 19 کر دی گئی ہے، ان اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، رضا کارفورس عوام کی بہتری کے لئے گھروں میں راشن پہنچانے اور کیش ٹرانسفر میں سہولت کے لئے کام کرے گی،گزشتہ سال ریلیف پیکج کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی،اس سال ریلیف پیکج کیلئے ڈھائی ارب روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے،عیدالفطر کےبعد بھی 5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری رہے گی،

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان صبر اور ایثار کا مہینہ ہے، یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کے فلاحی ادارے کے طور پر فنکشنل کرین گے اس کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار افراد کی یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے مدد کریں گے،وزیراعظم کی تمام پالیسز کا محور غریب کی زندگی میں آسانی لانا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، کرونا کی وجہ سے مارکیٹس، دکانیں، شاپنگ مالز بند ہیں لیکن یوٹیلٹی سٹورز کھلے ہیں اور انہوں نے عوام کے لئے ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا.

Leave a reply