وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر

0
22

وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بحرین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل، مغربی اور جنوبی ایشیاءکی سلامتی کی صورتحال، تمام تنازعات کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق پرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی گرانقدر قیادت، شاندار کامیابیوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کردار پر بحرین آرڈر فرسٹ کلاس کا ایوارڈ دیا گیا۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے سلطنت بحرین کا 16 دسمبر کو سرکاری دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کا سخیر محل میں استقبال کیا اور وزیراعظم عمران خان کو ان کی گرانقدر قیادت، شاندار کامیابیوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کردار پر بحرین آرڈر فرسٹ کلاس کا ایوارڈ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی جبکہ ولی عہد نے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔ شاہ نے بحرین خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کو بحرین میں میزبانی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ بحرین معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

وزیراعظم کے دورہ بحرین کے دوران تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق، میڈیکل سائنسز، امور نوجوانان اور کھیلوں میں تعاون کی تین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے وسیع پیمانے پر تعمیری بات چیت ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد باہمی فائدے کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ دونوں رہنماﺅں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ، توانائی، تعلیم، زراعت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کنگ حمد نرسنگ اور اس سے منسلکہ میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے پاکستان میں قیام کے خیرسگالی کے جذبہ پر پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں اطراف نے حالیہ سالوں میں اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں کا خیرمقدم کیا اور 18 سے 20 مارچ 2014ءکے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے کامیاب دورہ پاکستان کو دہرایا۔ دونوں اطراف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری کی مضبوط بنیادیں رکھی گئیں اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دورہ کے دوران کی گئی مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

دونوں اطراف نے بحرین۔پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کا دوسرا اجلاس 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں منامہ میں کرانے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے فوجی تعاون کے حالیہ معاہدے کو سراہا جس سے اطلاعات، معلومات اور تجزیوں کے تبادلے میں اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کی کسی بھی قسم بشمول ریاستی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خلاف جنگ میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماﺅں نے روایتی منظم جرائم، انسداد منشیات اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اطراف نے وسیع تر تجارت اور کمرشل تبادلوں کیلئے وسیع مواقع کا اطراف کیا اور دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی۔

سرمایہ کارون کی جانب سے کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالہ سے دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کے حوالہ سے بروقت اطلاعات کے تبادلہ کی ضرورت ہے۔

دونوں ملکوں کی معیشتوں میں ترقی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بحرین کے سرمایہ کاروں کی انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ اور خدمات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی جبکہ پاکستان کی جانب سے جی سی سی منڈیوں کو بہترین گیٹ وے قرار دیا گیا۔ دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل، مغربی اور جنوبی ایشیاءکی سلامتی کی صورتحال، تمام تنازعات کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق پرامن حل کیلئے کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارتی مواقع کے حوالہ سے بحرین نے پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تزویراتی بات چیت کیلئے مشترکہ ایکشن پلان کی تیاری کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان جی سی سی آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے عزم کو دہرایا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اور وفد کے شاہ اور ولی عہد کی جانب سے بھرپور استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شاہ اور ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو کہ انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔

Leave a reply