وزیراعظم کا دورہ کراچی طے، وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ

0
22

وزیراعظم کا دورہ کراچی طے، وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کوایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے،وزیراعظم عمران خان گورنر ہائوس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کراچی میں شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے، وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

قبل ازیں چند روز قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں مبران نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل احمد خان شامل تھے۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سی سی آئی اجلاس ساڈھے سات گھنٹے کیا،جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے اس کو وزیراعظم نے تسلیم کیا، پانی کا استعمال معاہدہ کے بجائے تاریخی استعمال پر کررہے تھے، اس کو سی سی آئی نے قبول کیا، یہ ایک مہینے کیلئے موخر کیا گیا ہے لیکن اس کو قبول کیا گیا، نیا سال شروع ہونے والا ہے، انشاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا،

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملاقات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پونے کے ناطے مجھ پر آپ کا استقبال کرنا فرض ہے، مجھے وزیراعظم کے آنے کا باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا جاتا،میں 27 دسمبر کو اگر کراچی ہوتا ہو وزیراعظم کا ضرور استقبال کرتا، محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے ہمارا 27 دسمبر کو پنڈی میں جلسہ ہے، میں پی پی پی کا ادنی کارکن ہوں، اس لئے میں یہاں نہیں ہونگا، میں وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ وہ کراچی میں اجلاس 27 دسمبر کے بجائے کسی دوسرے دن کریں،

Leave a reply