وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

0
24

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ حالیہ دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور توانا ہوں گے۔وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے اہم رکن کو اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی۔ او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا واشگاف اظہار کیا۔وزیراعظم اسی قوت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی۔پاکستان کے عوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم سعودی قیادت کےساتھ کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے ،سعودی قیادت سے ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ پر بھی بات ہوگی

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

Leave a reply