وزیراعظم کا دورہ امریکا، اہم ترین اجلاس طلب

0
24

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج ہوگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےمجوزہ خطاب،ملاقاتوں سےمتعلق امور پربات ہوگی ،اجلاس میں وفاقی وزرا ، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے .اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر بھی مشاورت ہو گی.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا جائیں گے، بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ

جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی ,امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی

 

لائن آف کنٹرول کی طرف کب جانا ہے؟ وزیراعظم نے مظفر آباد میں اعلان کر دیا

Leave a reply