وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا

0
64

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا-

باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کوموثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں ہیں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی –

پی ٹی آئی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ نے صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سیکریٹری داخلہ کو ہنگامی خط لکھا خط میں عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا-

عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں کہا کہ عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے-

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہنگامی مراسلے میں عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی-

عمران خان کو سیکورٹی تھریٹ ، تحریک انصاف کو ایک اور حکومتی مراسلہ جاری

مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے جلسوں میں سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی-

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔

چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

Leave a reply