عزت اللہ دینے والا ہے،عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

0
58

عزت اللہ دینے والا ہے،عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے آ مد ہوئی ہے ،اراکین نے کھڑے ہوکر چیئرمین تحریک انصاف کا استقبال کیا ،اس موقع پر صحافیوں نے عمران خان سے بات کرنے کی کوشش کی ، صحافی نے سوال کیا کہ کل کے عوام کے احتجاج کے بارے میں کیا کہیں گے جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عزت اللہ دینے والا ہے،

وزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہ محمود قریشی اجلاس میں پہنچ گئے اراکین نے ڈیسک بجا کر شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا,شیخ رشید احمد بھی اجلاس میں پہنچ گئے اس موقع پر شیخ رشید اھمد کا کہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوئی ہے،یہ لوگ اتوار کو فائلیں بدلتے رہے ہیں آج ان پر فرد جرم نہیں لگی وہ جن کے چہرے لوگ دیکھنا نہیں چاہتے اتوار کو بیوروکریسی کا سہارا لے کر فائلیں بدلی ہیں اگر امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا ،

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کون سا انتخاب کون سا قائد ایوان ، گزشتہ رات قوم نے سب ختم کردیا تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں میں مستعفی ہونے کے حق میں ہوں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونگے،،یہ جعلی حکومت بنانا چاہتے ہیں،

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کی حکوت قبول نہیں کر سکتے صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفٰی دیں گے،پورے ملک میں الیکشن ہوں گے،

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلی سے استعفے دینے پر مشاورت ہوئی کچھ اراکین وزیراعظم کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کے حامی ہیں اکثریت نےبطور اپوزیشن متحرک کردار ادا کرنے پر زور دیا ،اراکین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس 135 سے زائد اراکین ہیں ، حکومت کو ٹف ٹائم دینگے،

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے استعفے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد دیئے جائیں گے، مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

قبل ازیں پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے تمام اراکین اسمبلی کو خط لکھ دیا اراکین اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت اور شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے،خط کے متن میں کہا گیا کہ غیر حاضر اراکین کے خلاف آرٹیکل 63اے کے تحت کارروائی کی جائیگی،

دوسری جانب پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا ،شہباز شریف یقینی طور پر ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، شہباز شریف پہلی بار وزیراعظم بنیں گے، شہباز شریف کے بھائی نواز شریف پہلے وزیراعظم رہ چکے ہیں،

وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے لئے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج دوپہر دو بجے ہو گا، وزارت عظمیٰ کیلئے نون لیگ کے شہباز شریف اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی مد مقابل ہیں نئے قائد ایوان کی حلف برداری بھی آج ہی ہوگی

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی صبح پاکستان پر چھائے مایوسی کے سائے ختم ہونے کی نوید سنا رہی ہے۔ نواز شریف کا روشن پاکستان ایک بار پھر #وزیراعظم_شہبازشریف کے سنگ پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے افق پر چمکنے کو تیار ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ اور نا اہل ٹولے کو ہٹانا تھا جس میں کامیاب ہوئے موجودہ حالات کسی ایک فرد یا پارٹی کے بس میں نہیں ٹھیک کر سکے آئندہ جو اتحادی حکومت بنے گی اس میں سب ملکر بحران سے نمٹیں گے وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں ،ایسے موقع پر حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا ہماری حکومت کا زیادہ فوکس انتخابی اصلاحات پر ہوگا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے،

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں،تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے پی ٹی آئی کے خلاف ناکامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی طویل چارج شیٹ ہے، پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے،استعفوں کی بات بھی ہو رہی ہے اور وزیراعظم کے لیے امیدوار نامزدگی بھی ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ر دور رس اثرات مرتب ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ قوم کو اس وقت عمران خان جیسے ایماندار اوردیانتدار سیاست دان کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کوعزت سے جینا سکھایا ہے۔عمران خان کی آواز پرعوام نے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔ عمران خان نے ملک میں صاف و شفاف سیاست کی بنیاد رکھی قوم کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔

قادر خان مندو خیل کا کہناہے کہ شہبازشریف اپوزیشن کا متفقہ امیدوارہیں ،آج ہم پرانے پاکستان میں لوٹ آئے ہیں ،اچھا ہے پی ٹی آئی والے مستعفی ہوں کوئی آئینی بحران نہیں آئے گا ضمنی انتخابات کروائینگے،

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

https://baaghitv.com/imran-khan-muntkahab-pm-tahy-musharaf-ksath-mawazna-na-karen-court/

Leave a reply