چیمپئنز ٹرافی:وزیراعظم کا محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے
pm shehbaz

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

باغی ٹی و ی: وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیاشہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاء اللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

Comments are closed.