وزیراعظم کا مولانا پرغداری کے مقدمے کا اعلان، مولانا کے بیٹے نے کیا بڑا اعلان

0
23

وزیراعظم کا مولانا پرغداری کے مقدمے کا اعلان، مولانا کے بیٹے نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ درج کروائے جانے کے بیان پر جے یو آئی کے رہنما بھی میدان میں آ گئے

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، گرفتار کرنا چاہیے، عمران خان ایک مرتبہ فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا تجربہ کر کے تو دیکھیں۔ جب سے حکومت آئی ہے تو تجربے ہی کر رہے ہیں

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود نے کہا کہ وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ بنا کر دکھائیں ، ہم پر غداری کا مقدمہ بنانے والے خود کیا کرتے رہے ہیں ؟ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں ریاستی اداروں کے خلاف بات کر چکے ہیں ، ایران میں ملک کے خلاف بات کر چکے ہیں ۔

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم منتظر ہیں کہ حکومت کب جرات کرے گی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ بنائے گی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے وہ کس کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے،

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔

مولانا کے علاوہ کس کس پر غداری کا مقدمہ بنائے جانے کا امکان ؟ بلاول بول پڑے

Leave a reply