وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

0
27

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں جلسہ کا اعلان کیا تو گلوکار و اداکار بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے جمعہ کو آزاد کشمیر جائیں گے اور مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کے جلسہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے.

وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ کے اعلان کے بعد ملک کے نامور گلوکاروں و اداکاروں نے بھی وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں ہونے والے جلسہ میں ساحر علی بگا، مایا علی اور ہمایوں سعید بھی شریک ہوں گے.

عمران خان نے جلسہ کے بارے ٹویٹ کی تو یہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں صارفین نے جلسہ کے بارے میں ٹویٹ کئے اور وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو سراہا..

قبل ازیں کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم اور پاکستان میں‌ سب کے لالا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے میں وزیرا عظم کا ساتھ دیں،ریکارڈ ہولڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آواز میں آواز ملانے کےلیے ہمارا ساتھ دیں اور ہم جب مل کر مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائیں گے تو اس کا زیادہ اثر ہوگا اور ہر کسی کے آواز بلند کرنے کی اہمیت ہے.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

Leave a reply