وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی سے ٹیلی فونک رابطہ

0
29

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے ساتھ سعودی معاشی تعاون کو سراہا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف نے برادرسعودی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناوں کا پیغام دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات اورمبارکباد کا پیغام دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سیلاب میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت کیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی شراکت داری،سرمایہ کاری اور شعبہ توانائی میں تعاون سے آگاہ کیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سعودی عرب بھی پیش پیش ہے، سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کے سلسلے میں مزید دو امدادی پروازیں جمعرات کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی ہیں، دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے پانچ پروازیں پہنچ چکی ہیں

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply