وزیراعظم کریں گے آج خیبرپختونخواہ کی عوام کے لئے اہم منصوبوں کا افتتاح

Imran khan pm
وزیراعظم کریں گے آج خیبرپختونخواہ کی عوام کے لئے اہم منصوبوں کا افتتاح
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور ضلع مہمند کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان خیبر پختون خواہ میں احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے، یہ پروگرام ابتدائی طور پر خیبر پختونخواہ کے 4 اضلاع میں شروع کیا جائے گا، لکی مروت، مہمند، ہری پور اور چار سدہ میں احساس کفالت پروگرام کا آغاز آج ہوگا۔ اس پروگرام سے غریب اور متوسط طبقے کے خاندان مستفید ہوں گے۔
کفالت پروگرام، وزیراعظم کا خواتین کو بھینسیں اور مرغیاں دینے کا ایک بار پھر اعلان
وزیر اعظم عمران خان دورہ پشاور کے موقع پر انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعظم ضلع مہمند جائیں گے جہاں وہ احساس کفالت پروگرام کے تحت کارڈ تقسیم کریں گے، اور ایک جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین کے پیسے فراڈ کے ذریعے چوری کر لئے جاتے تھے ،اسلئے ہم نیا پروگرام لے کر آئے ہیں، ہر تحصیل میں نادرا کےسسٹم میں رجسٹریشن سسٹم ایکٹو ہو گیا ہے،.نادرا احساس سسٹم میں ضرورتمند لوگ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اسکے بعد کوائف کی تصدیق ہو گی اور اس کے بعد امداد کی جائے گی،جو بھی ضرورتمند ہو گا اس کی مدد اسی وقت کر دی جائے گی دس سال کا انتطار نہیں کرنا پڑے گا،
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ ہم نے بینکوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں، سروس سٹینڈرڈ بنایا گیا ہے، نیا نظام سو فیصد بائیو میٹرک ہے جس میں چوری کا کوئی امکان نہیں، وزیراعظم کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں، وظیفوں کے نظام کو حکومت بینکوں تک یقینی بنا رہی ہے، ان خواتین کو پہلے بینکوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی تھی، اب یہ خواتین عزت سے ماہانہ وظیفہ بینکوں سے وصول کریں گی، لوگوں کی ضروریات کو دیکھ کر اصلاحات کی گئی ہیں.