وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

0
27

وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔

ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے سامان اندرون خیبرپختونخوا جبکہ افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی.

اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے ذریعے اشیاءاورخام مال کی ملک کے طول و عرض میں نقل و حمل مزید موثر بنانے کے لئے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے، پاکستان ریلویز نے 507ملین روپے کی لاگت سے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچایا، جس کا افتتاح آج ہو گا، 28 ایکٹر پر محیط اضاخیل ڈرائی پورٹ پر مال برداری کی نقل و حمل، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کی جملہ جدید سہولیات دستیاب ہونگی، یہ ڈرائی پورٹ نوشہرہ شہر سے8کلو میٹر کی دوری پر مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور اسے رنگ روڈ پشاورکے ساتھ براستہ سڑک رسائی بھی حاصل ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ منصوبے کاکنٹریکٹ ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکو اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا جو پاکستان ریلویز کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ پیر پیائی اضاخیل میں ریلوے کی کل اراضی 64,500 ایکڑ ہے۔ پلیٹ فارم کی لمبائی137000مربع فٹ جبکہ وے برج کی گنجائش150ٹن تک ہے۔ڈرائی پورٹ ایک سنگل ونڈو کسٹم کلیئرنس آفس کا بھی حامل ہے جو پاکستان کسٹمزکی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

حکومت پاکستان کی لاجسٹکس کو فروغ دینے کی پالیسی کے مطابق یہ اضاخیل ڈرائی پورٹ عوام اور تاجروں کی جملہ ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قومی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ اضا خیل ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے فریٹ کی ملک میں نقل و حمل اور پھر اس سامان کی افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی کی جاسکے گی۔ فی الوقت پاکستان ریلویز روزانہ 15مال بردار ٹرینیں چلا رہی ہے جو پاکستان ریلویز کی 72 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اس کے باجود پاکستان میں مارکیٹ شیئر کا یہ حصہ 4 سے6 فیصد بنتا ہے۔

اضاخیل ڈرائی پورٹ اور سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر طویل ریل ٹریک کے قیام سے پاکستان ریلویز مارکیٹ شیئر کا 20 فیصد کی مال برداری کے قابل ہوجائے گا۔اس سے پاکستان ریلوے آنے والے پانچ چھ سالوں میں اپنے سالانہ خسارے پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔اس بے مثال منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

Leave a reply