fbpx

وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈ یا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز روانگی سے قبل بل گیٹس کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرہوئی

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس کو پاکستان میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے بتایا کہ سیلاب سے 1500 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس کو سیلاب کے باعث غذائی عدم تحفظ، متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار کے بارے میں بھی بتایا

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے اور مدد کی اپیل کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مین سیلاب زدگان کے حالات کو اجاگرکرنے اوردنیا سے فوری مدد کی اپیل کرنے پر شکریہ صدر جوبائیڈن ، میرا ملک سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے مدد میں پکارتے بچوںاورخواتین کی آواز پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے

وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے